نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن ٹریننگ کیمپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن ٹریننگ کیمپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شمزہ دراب تھائی لینڈ میں 15 روزہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور کی شمزہ دراب کا نام پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشین ٹینس فیڈریشن کو ٹریننگ کیمپ کیلئے بھجوایا تھاجس کے بعد 14 سالہ شمزہ اپنے والد طاہر عالم کے ہمراہ بنکاک روانہ ہوگئیں اور بنکاک میں 15 روزہ جونیئر کیمپ میں شرکت کی۔شمزہ پاکستان سے ایشین ٹینس فیڈریشن کے اس 15 روزہ کیمپ میں شرکت کرنے والی واحد کھلاڑی تھیں جبکہ ایشیا بھر سے اس کیمپ میں 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شمزہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے وہاں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ٹینس دنیا بھر میں کھیلا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ مجھے بچپن سے ہی ٹینس کھیلنے کا شو ق ہے۔ میرے والد ین نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرا نام بھجوایا اور مجھے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ پاکستان ٹینس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ مستقبل میں پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی بننا چاہتی ہوں۔ بنکاک میں مجھے سیکھنے کا بہت اچھا موقع ملا۔ تھائی لینڈ میں کوچز نے مجھے کافی کچھ سمجھایا۔ امید ہے کہ اگلی نیشنل چیمپئن شپ میں میرے کھیل میں کافی بہتری نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ پچھلی نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں شمزہ دراب نے فائنل جیت کر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔