پشاور،آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 25ستمبر سے شروع ہوگا

پشاور،آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 25ستمبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سپورٹس ڈیسک )آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ پچیس ستمبر سے پشاور کے سنبل خان فٹبال گراؤنڈ ‘قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں آرگنائزنگ سیکرٹری اور قومی ٹیم کے سابق کپتان باسط کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن ‘پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی مشترکہ کاوشوں سے اس ایونٹ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں ملک بھر سے بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ‘ویٹرن فٹبالر بابا کمال کے صاحبزادے باسط کمال جو صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر صحت اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشنز کے حکام اور نامور فٹبالرز کو بھی پشاور آنے کی دعوت دی جائے گی ‘انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ‘ٹیموں میں پی آئی اے ‘نیشنل بینک‘کراچی پورٹ ٹرسٹ ‘خان ریسرچ لیبارٹریز ‘پاکستان ائر فورس ‘پاکستان آرمی ‘پاکستان نیوی ‘پاکستان پولیس ‘سوئی ناردرن گیس ‘فاٹا ‘چمن گلب کوئٹہ ‘بلوچستان‘گلگت بلتستان اور میزبان خیبرپختونخوا شامل ہیں ‘انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہری موقع ہوگا کہ وہ ملک کے بہترین فٹبالرز کو کھیلتا ہوا دیکھیں ‘انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کے لئے ٹیکنیکیل کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں امپائرنگ کمیٹی کے سربراہ ملک ہدایت اور قاضی آصف ہوں گے جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران میں ظاہر الخیر ‘شاکر اللہ ‘احمد لالہ جبکہ امپائرنگ کمیٹی میں انور خان ‘امتیاز علی ‘اکرام اللہ ‘عابد خان ‘حاجی ہدایت اللہ اور قاضی آصف شامل ہیں۔
‘انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن 5 سال کے وقفے کے بعد قومی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا رہی ہے ‘کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔