ملک کو انتشار نہیں اتحادکی ضرورت ہے،علامہ سید ریا ض حسین شاہ

ملک کو انتشار نہیں اتحادکی ضرورت ہے،علامہ سید ریا ض حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگا رخصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا پہلا عالمی منشور ہے۔ قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کاحل ہے۔ ملک کو انتشار نہیں اتحادکی ضرورت ہے۔ عشق رسول تسخیر کائنات کی کنجی ہے۔ امت مسلمہ کی ترقی کا راز علم و عمل میں پوشیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ختم نبوت رسالت محمدی کا امتیازی پہلو ہے۔

جس رسول رحمت نے اپنے اوپر برستے ہوئے پتھروں کے درمیان بھی دشمنوں کے امن و سلامتی کی دعائیں کی ہوں اس رسول کے پیروکار دہشتگرد کیسے ہوسکتے ہیں۔ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی بنیاد ہے۔ ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے قومی قائدین محاذ آرائی چھوڑکر ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں۔