نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے اراکین کا زاہد ملک کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور( اپنے خبر نگا رسے)سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان وچیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ،چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد،چیف کوآرڈی نیٹر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، جسٹس(ر) آفتاب فرخ، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان ، بیگم مہنازرفیع، چوہدری نعیم حسین چٹھہ، بیگم صفیہ اسحاق، ڈاکٹر پروین خان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں ممتاز صحافی اور پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔
ہے کہ زاہد ملک کے انتقال سے ملک ایک محب وطن صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔ صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زاہد ملک ہمیشہ آزادئ صحافت کے حامی رہے۔ ان کی وفات ملک اور شعبۂ صحافت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ نظریۂ پاکستان کی آبیاری میں بھی زاہد ملک نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کے افکار و نظریات کا فروغ ان کی زندگی کا بڑا مشن رہا۔ وہ سراپا پاکستانی تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کی صحافت میں رچی بسی تھی۔ بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور زاہد ملک کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔
