احمد شفیق ٹورازم کانفرنس کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ
لاہور (پ ر) کاتھم پاکستان اور دبئی کے سی ای او ، احمد شفیق، ٹورازم پر کانفرنس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاکستان کی ہاسپٹیلٹی، ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کی ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے لئے بہترین سرمایہ کاری کی راہیں تلاش کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران کاتھم کے سی ای او، ہاسپٹیلٹی،ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کے بزنس لیڈرز سے ملاقات کریں گے۔دورہ پر روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد غیر ملکی بھی پاکستان کی ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں گے جو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بہترین محرک ثابت ہو گا۔