سندھ کی یونیورسٹیوں کے بحران کیوجہ صوبائی حکومت کی عدم توجہہے ، ہمایوں خان
لاہور(خبرنگار) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ہمایوں خان اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث صوبے بھر میں یونیورسٹی شدید انتظامی و تدریسی بحران کا شکار ہیں سندھ کو چاہئے کہ یونیورسٹیوں اور اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور یونیورسٹیوں کی گرانٹ میں اضافہ کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے تاہم سندھ حکومت صوبے میں تعلیم پر وہ توجہ نہیں دے رہی جو کہ اسے دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبے کی دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگر عملی اقدامات نہ اٹھائے تو یہ بحران سنگین صورت اختیار کر جائے گا۔