دو سالوں میں سکول ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے ہونگے،عمران سکندر
لاہور(خبرنگار) پی سی ون کے تحت اگلے سال تک ایک ہزار سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت بنائے جائیں گے جو کہ بڑھ کر دس ہزار سکولوں تک پہنچ جائیں گے ، آنے والے دو سالوں میں سکول ایجوکیشن کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے یہ با ت اسپیشل سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے ڈا ئریکٹو ریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتما م ای سی ای ) ابتدائے بچپن کی تعلیم ( پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ سعید رمضان نے کہا کہ دنیا ابتدائے بچپن کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کو تسلیم کر چکی ہے۔ ابتدائے بچپن کی تعلیم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ڈی ایس ڈی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنت کی جانب سے پنجاب بھر کے ایک ہزار دو سو پچیس پرائمری سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت تیار کئے جا چکے ہیں جس بناء پر سکولوں کا ماحول چائلڈ فرینڈلی ہوا۔
اور ان سکولوں کی انرولمنٹ میں 12 فیصد سے زائد بہتری ہوئی اور 90فیصد ریٹینشن رہی ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اور ای سی ای کی فوکل پرسن فضہ علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جواد امیر ملک، سینئر سبجیکٹ اسپیشلست یاسمین وائیں، یونیسف پنجاب کی ہیڈ روبینہ ندیم اورایجوکیشن اسپیشلسٹ آصف ابرار،پلان انٹر نیشنل سے امتیاز عالم، الف لیلی بک بس سوسائٹی سیدہ بصارت کاظمی، ٹی آر سی سے نوشین خان،ای سی ای کنسلٹنٹ ورلڈ بینک Ella Humphry، ادارہ تعلیم و آگہی سے عثمان رانا ،علی گڑھ پبلشرز سے وحید اقبال ماجدبھی موجود تھے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد سرکاری سکولوں کے ای سی ای کمرہ جماعت کے بچوں کے لئے سیکھنے کا وہ سامان فراہم کرنا ہے جو کہ جدید ضروریات کے مطابق ہو تاکہ سیکھنے کا عمل بخیر و خوبی انجام پا سکے ۔ ورکشاپ میں گروپس بنا ئے گئے تھے جنہوں اپنے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی ای لرننگ مٹیریل کے حوالے سے اپنی سفار شات پیش کیں ۔ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس ڈی پنجاب میں بنائے جانے والے سکولوں میں بین الاقوامی معیار کا لرننگ میٹیرل ،ریوائز کرے گا ۔ورکشاپ کے شرکاء نے ڈی ایس ڈی میں قائم ،ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) ریسورسس سنٹر کابھی مشاہدہ کیا۔