سپیرےئر یونیورسٹی کے وفد کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ
لاہور(اپنے خبر نگا ر سے) سپیرےئر یونیورسٹی ‘انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سمنز گروپ آف کالجز‘ سمن آباد کیمپس‘ پونچھ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول‘ نین سکھ‘ شاہدرہ‘لاہور‘بروک فیلڈ گروپ آف سکولز‘ جی ٹی روڈ‘ مناواں‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بیگم کوٹ‘لاہورکا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد611تھی ۔
