ریلوے ورکر یونین نے اپنے حقو ق کیلئے آواز بلند کر دی

ریلوے ورکر یونین نے اپنے حقو ق کیلئے آواز بلند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے ورکرز یونین مرزا ابراہیم نظریاتی گروپ نے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا دی۔یونین کا اجلاس مرکزی قیادت کی سربراہی میں لوکو شاپ میں ہوا جس میں تمام عہدیدارن نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے لوکوں شاپ کے ملازمین سخت محنت سے کام کر رہے ہیں جس کے لئے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ناں کہ حوصلہ شکنی کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے مزدور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکس اور ورکس منیجر کا بھر پور ساتھ دیں گے اورلوکوورکشاپ کے مزدور تمام حالات میں افسران کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔اجلاس میں ان کاموں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
جو ورکشاپ میں جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ مزدورں کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکس اور ورکس منیجر کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے کہ انہوں نے مزدور کا ساتھ دیا اور ہر لحاظ سے مکمل خیال رکھا ہے۔یونین عہدیداران نے کہا کہ افسران کی رہنمائی اور کاوشوں سے 250آئل ٹینکر کا پراجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا گیا جو ان مزدوروں کی انتھک محنت کا مکمل ثبوت ہے برن کوچز کی مرمت کیلئے کام تیزی سے جاری ہے جس کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔اختتام پر یونین عہدیداران کی طرف سے توقع کا اظہار کیا گیا کہ ورکشاپ افسران مزدور کا پورا خیال رکھیں گے اور افسران و مزدور مل کر ریلوے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اجلاس میں مرکزی صدر رانا معصوم علی، سید محمود الحسن، بابر علی انصاری، محمد اکبر کامریڈ، عارف عباسی اور ڈاکٹر حنیف انجم نے شرکت کی۔