غیرمیعاری ادویات کی فروختپر4افراد ایک ایک کیلئے سال قید
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے غیرمیعاری ادویات فروخت کرنے پر 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان ،نیوانارکلی کے ولید رزاق اور سعادت علی،بادامی باغ کے عامراقبال اورشادمان کے محمود اقبال کا چالان پیش کیا گیا،عدالت میں بتایا گیا کہ یہ افراداپنے میڈیکل سٹوروں پر غیرمعیاری ادویات فروخت کرتے تھے ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد ولید رزاق سمیت دیگرچاروں مجرموں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
جبکہ مجرم ولید رزاق کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔