پرائیویٹ سکولز رجسٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس،مالکا ن کی شرکت
لاہور(پ ر) پرائیویٹ سکولز رجسٹرنگ اتھارٹی کا ایک اجلاس کی ڈی او سی سندس ارشاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایم او اختر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سعید اصغر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے ممبرادیب جاودانی اور فیصل خالد شیخ شریک تھے۔اس اجلاس میں 33پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو رجسٹریشن نہ کروانے اور 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے اور اساتذہ کی تنخواہ بذریعہ چیک نہ دینے اور پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی کے بہتر اقدامات نہ کرنے کی بنا پر بلایا ہوا تھا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر اور رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور کے ممبرادیب جاودانی نے کہا کہ جن پرائیویٹ سکولوں نے اپنے سکولوں کی رجسٹریشن ابھی تک نہیں کروائی ان سے مناسب جرمانہ وصول کیا جائے۔جاودانی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت پرائیویٹ سکولوں سے 23قسم کے ٹیکسز لے رہی ہیں جب تک یہ حکومتیں یہ ٹیکسز ختم نہیں کرتیں ہم 10فیصد بچوں کو مف نہیں پڑھائیں گے۔
