لاکھوں عوام آج کرپشن کے خلاففیصلہ سنائیں گے،جمشید چیمہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آج لاہور میں لاکھوں کی تعداد میں عوام احتساب مارچ میں شرکت کر کے کرپشن زدہ حکمرانوں کیخلاف اپنافیصلہ سنائیں گے۔
، عمران خان مال روڈ پر اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ سے چیئرنگ کراس چوک تک احتساب مارچ کیلئے کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف تحریک سے حکمرانوں کی نیندیں پہلے ہی اڑی ہوئی ہیں آج لاہور میں عوام کا سمندر دیکھ کر ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ اگر شریف خاندان کے ہاتھ صاف ہوتے تو کبھی بھی ٹی او آرز کی تشکیل کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جاتے ۔ لیکن حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی اور قوم حکمرانوں سے لوٹ مار کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہدرہ سے چیئرنگ کراس چوک تک عوام کا جم غفیر ہوگاجو کرپشن زدہ حکمرانوں کوا پنا فیصلہ سنا دے گا ۔