فوڈ اتھارٹی ہوٹل سیل کرنے کے بعد ری چیکنگ کرے،واحد کاشمیری
لاہور( پ ر )ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین واحد کاشمیری نے کہا کہ یہ کیسا قانون ہے کہ ایک محکمہ غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والی کالی بھیڑوں کے ہوٹل سیل کرتا ہے جبکہ محکمہ فوڈ کے افسروں کے جانے کے بعد ہوٹل مالکان فوری طور پر ریسٹورنٹ اور ناشتہ پوائنٹ کی سیلیں توڑ کر اپنا کاروبار شروع کر دیتے ہیں یہ قانون کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فوڈ کے افسروں کو چاہیے کہ جن ہوٹلوں کو سیل کیا جاتا ہے ان کی ری چیکنگ کی جائے اور جو مالکان محکمہ کی طرف سے سیل کئے گئے ہوٹلوں کو کھولتے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اگر حکومت نے اس جرم کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو اس کے اثرات حکومت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگے ۔