آج بہت بڑے قافلے کیساتھ لاہور احتساب مارچ میں شرکت کرینگے: سلیم بریار
لاہور (پ ر )رہنماپاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سلیم بریاراورجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق چوہدری عنصر اقبال بریار نے کہا ہے کہ اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات کے مطابق انشاء اللہ آج بہت بڑے قافلے کیساتھ لاہور احتساب مارچ میں شرکت کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ملک وقوم کے ہمدرد لیڈر ہیں جنہوں نے ساری زندگی ملک وقوم کی دل وجان سے خدمت کی ہے ہم اپنے قائدین کیساتھ کندے سے کندا ملا کے چلتے رہیں گے اور اپنے قائدین کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے احتساب مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
