جوہر ٹاؤن ، تیز رفتار بس کی ورکشاپ سے ٹکر ،سوئے ہوئے 2افراد کچلے گئے ، ڈرائیور گرفتار

جوہر ٹاؤن ، تیز رفتار بس کی ورکشاپ سے ٹکر ،سوئے ہوئے 2افراد کچلے گئے ، ڈرائیور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شادیوال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، دو افراد جاں بحق ۔ پو لیس نے لا شیں ضرروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ڈرا ئیور کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز جوہرٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار ایل ٹی سی بس ایک پتھر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر ورکشاپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد فیصل اور بدر علی کچلے گئے۔حادثہ رات تین بجے پیش آیا ، موٹر سائیکل ورکشاپ کے باہر دو افراد سو رہے تھے جو بس تلے کچلے گئے جبکہ دکان کے اندر سوئے ہوئے مزدور بچ گئے ، پولیس نے ڈرائیور محمد یوسف کو حراست میں لے لیا اورواقعہ کا مقدمہ جوہر ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ملزم ڈرائیور کا شف کا کہنا ہے کہ راستے میں ایک گاڑی نے اوور ٹیک کیا ،اس کو بچانے کیلئے راستے میں جو سیمنٹڈ بیرئیر پڑا تھا ، اس سے ٹکرا گیا تو سٹیئرنگ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -