مزنگ ، 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل
لاہور(وقائع نگار) مزنگ کے علاقہ سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں مقامی افراد کو سڑک کے کنارے ایک 55سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔