لٹن روڈ ، پچیس سالہ نوجوا ن نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

لٹن روڈ ، پچیس سالہ نوجوا ن نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لٹن روڈ کے علاقے میں پچیس سالہ نوجوا ن نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ،پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔ متوفی کی 17 ستمبر کو شادی تھی۔پو لیس کے مطا بق عارف والاکے ر ہا ئشی 25 سا لہ محمد صدیق نے گزشتہ روز صبح لٹن روڈ میں واقع پلا زہ کے کمرے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔متوفی حمد پلازہ میں مزدور ی کرتا اور وہیں رہتا تھا ، 17 تاریخ کو اس کی شادی طے تھی۔گھر والوں نے اس سے پیسے منگوائے جو اس کے پاس نہیں تھے، اس نے دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں جا کر دروازہ بند کیا اور پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -