حج کی ادئیگی کیلئے جانے والامسافرروانگی لاؤنج میں انتقال کرگیا

حج کی ادئیگی کیلئے جانے والامسافرروانگی لاؤنج میں انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار )اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والا جھنگ کا رہائشی مسافر لاہور ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، مسافر کی اچانک موت سے ایئرپورٹ کی فضا سوگوار ہو گئی۔لاہور ایئرپورٹ حکام کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والا جھنگ کا رہائشی مسافر اختیار احمد ایئرپورٹ لاؤنج میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، وہ اپنی اہلیہ رضیہ بیگم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچا لیکن احرام باندھنے کے بعد جیسے ہی واپس لاؤنج میں آیا تو دل میں اچانک شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم اس دوران انتظامیہ نے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو طلب کر کے چیک اپ کروایا مگراختیار احمد جانبر نہ ہو سکا اور فریضہ حج کی ادائیگی سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد حج پر جانے والے مسافر اختیار احمد کی میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ اہلیہ رضیہ بیگم بھی خاوند کی وفات کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے روانہ نہ ہو سکیں۔

مزید :

علاقائی -