مسلم ٹاؤن، وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو مار مار کر لہولہان کردیا

مسلم ٹاؤن، وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو مار مار کر لہولہان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)مسلم ٹاؤن موڑ پر ڈیوٹی پر تعینات وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو مار مار کر لہولہان کردیا۔رکشہ ڈرائیور محمد بلال کے مطابق وہ مسلم ٹاؤن موڑ پر ٹریفک میں کھڑا تھا کہ وہاں ڈیوٹی پرمامور وارڈن اسکے پاس آیا اور رکشہ کی چابی نکال لی۔ چابی واپس کر نے کے مطالبے پر وارڈن نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چالان بک اسکے چہرے پر مارنا شروع کردی جس سے اسکی ناک پھٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔محمد بلال کا کہنا تھا کہ وارڈن کی جانب سے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اعلی ٰحکام معاملے کا نوٹس لیں اور وارڈ ن کوسخت سزا دی جائے۔

مزید :

علاقائی -