ڈاکوؤں سے رشوت لینے کا الزام ثابت،سابق انچارج انویسٹی گیشن صفدر اور دو کانسٹیبلوں کو برطرف کر دیاگیا
لاہور(وقائع نگار ) ایس ایس پی انویسٹی گیشنز نے سابق انچارج قلعہ گجر سنگھ اور دو کانسٹیبلوں کو ڈاکوؤں سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق چند روز قبل سابق انچارج انویسٹی گیشن صفدر اور دو کانسٹیبلوں نے ایک ڈاکو سے 70 ہزار روپے رشوت لی جس کا مقدمہ ان اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا اور اب ان تینوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ محکمہ میں ایسے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔