جنوبی چھاؤنی، گھریلو جھگڑوں سے تنگ 2بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی
لاہور(وقائع نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر 2بچوں کی ماں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق 30سالہ شازیہ بی بی بھٹہ چوک کی رہائشی تھی اور اس کے گھریلو حالات خراب تھے جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا تھا ۔ گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
