آج پوار شہر کرپشن سے بیزاری کے اظہار کیلئے سٹرکوں پر نکلے گا، عمران خان

آج پوار شہر کرپشن سے بیزاری کے اظہار کیلئے سٹرکوں پر نکلے گا، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے آج لاہور میں تاریخی ایونٹ ہوگا۔ پورا شہر نواز شریف اور کرپشن سے بے زاری کا اظہار کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے گا۔پی ٹی آئی کی تاریخ ساز ریلی کی قیادت کیلئے لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں کسی اور سے نہیں صرف ن لیگ سے دہشتگردی کا ڈر ہے۔ملک کو معاشی دہشتگردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف کو خود ہئی استعفیٰ دینا چاہئے تھا اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو ٹی او آرز سے کیسا ڈر۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ڈالا۔جب تک اوپر سے احتساب نہیں ہوگا ملک میں کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا۔جب ادارے تبا ہ ہو جائیں تو ملک نہیں رہتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر بہت بڑے الزامات ہیں۔ اب عوام ان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کریں گے۔ریلی کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

مزید :

صفحہ اول -