راولپنڈی قصاص مارچ کی تیاریاں مکمل،طاہر القادری خود قیادت کرینگے

راولپنڈی قصاص مارچ کی تیاریاں مکمل،طاہر القادری خود قیادت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک نے آج راولپنڈی میں ہونیوالے قصاص مارچ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ مارچ میں عوامی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ق) سمیت اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ادھر پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی نے رات دیر تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری راولپنڈی میں قصاص و سا لمیت پاکستان مارچ کی قیادت خود کر یں گے ۔کور کمیٹی کا اجلاس رات تک جاری رہا جس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔عوامی تحریک کے سربراہ آج 3ستمبر 11بجے دن اپنی رہائش گاہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہونگے اوراس سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -