ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرشیدحکم نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرشید کو ضابطہ اخلا ق ، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور حکام بالا کا حکم نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔حفیظ الرشید مجاز حکام سے این او سی لئے بغیر ایکس پاکستان لیو پر سعودی عرب چلے گئے تھے ۔ان کا فروری 2016ء میں ڈیرہ غازی خان سے تبادلہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حکم پر عمل درآمد کی بجائے ای میل کے ذریعے چھٹی کی درخواست بھیج دی ، حتمی انکوائری میں قصور وار پایا گیااور ذاتی شنوائی کا موقع بھی دیا گیا ،بالآخرچیف جسٹس کی منظوری سے انہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔
جج برطرف