فاروق ستار سے لندن رابطہ کمیٹی سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد

فاروق ستار سے لندن رابطہ کمیٹی سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرنے کے لئے دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار سے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے عبدالمجید ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار کو دادرسی کے لئے مناسب فورم سے رجوع کرنا چاہیے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایم کیو ایم کے لندن سے سیکرٹریٹ سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا ہے مگر اس حوالے سے متعلقہ فورم پر اپنا بیان حلفی جمع نہیں کرایا۔لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کیا جائے ۔
بیان حلفی درخواست

مزید :

صفحہ آخر -