عوامی تحریک کے کارکن پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کرینگے

عوامی تحریک کے کارکن پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال اور ضلعی صدر چوہدری افضل گجر کی قیادت میں عوامی تحریک لاہور کے ہزاروں کارکن پی ٹی آئی کے پاکستان مارچ میں شرکت کریں گے۔ عوامی تحریک لاہور کے کارکنان سینکڑوں موٹر سا ئیکلوں کی ریلی کے ساتھ احتجاجی مارچ میں شرکت کریں گے ۔تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مارچ میں شرکت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چوہدری افضل گجر،اشتیاق حنیف مغل،حاجی فرخ قادری،محمدعمر قادری ،ڈاکٹر اقبال نور ،حافظ ریاض، سید فرزند علی ایڈووکیٹ ،میاں افتخار احمد اور لاہور کے تمام ٹاؤنز کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہاکہ پاکستان مارچ میں عوامی تحریک کی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار سبز ہلالی پرچم اور پارٹی پرچم کے ساتھ شریک ہونگے ۔مارچ میں شرکت کا مقصد تجدید عہد کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ہر فرد کو نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -