ذیقعد کا چاند 30کا ہونے سے سعودی کیلنڈر میں دو دن کا فرق

ذیقعد کا چاند 30کا ہونے سے سعودی کیلنڈر میں دو دن کا فرق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ذو القعدہ کا چاند 30کا ہونے کی وجہ سے سعودیہ میں انگریزی اور اسلامی کیلنڈر میں دو دن کا فرق آ گیا ہے،پاکستانی عازمین حج کو عزیزیہ میں ایک دن زیادہ رہنا پڑے گا ،مناسک حج کا آغاز 10ستمبر8ذو الحج سے ہو گا ،دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج 8ذو الحج 10ستمبر کو منیٰ پہنچیں گے 5نمازیں منیٰ میں ادا کریں گے 9ذو الحج 11ستمبر کو سب قافلے عرفات کی طرف روانہ ہوں گے 9ذو الحج 11ستمبر بروز اتوار یوم عرفہ حج کا دن ہو گا 9ذو الحج 11ستمبر کی رات حجاج کرام مذدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے ،12ستمبر10ذو الحج کو سعودیہ میں عید ہو گی حجاج کرام قربانی کریں گے اور شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے طواف زیارت کریں گے ،12ذو الحج 14ستمبر تک حجاج کرام کنکریاں ماریں گے اور اسی دن مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔
سعودی کیلنڈر

مزید :

صفحہ آخر -