ریلی کے راستے بند کرنے کا حکومتی پلان قابل مذمت ہے،عبدالعلیم
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر پی ٹی آئی کی ریلی کے راستے بند کرنے کا حکومتی پلان قابل مذمت ہے آج عمران خان کے متوالے اور زندہ دلان لاہور کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے انتظامیہ حکومتی ایماء پر ریلی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ عمران خان کی کال پر یہ ریلی ہر صورت نکلے گی انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ رکاوٹیں ہٹانے کیلئے لفٹرز کا بندو بست کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت جہاں بھی راستہ بند کیا جائے اُسے کھولتے ہوئے اپنے نزدیکی پوائنٹ پر پہنچیں ۔
عبدالعلیم