ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشوں کے بارے میں انکشافات

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشوں کے بارے میں انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے تو ملانیا ٹرمپ ملک کی خاتون اول بن جائیں گی۔بی بی سی کے مطابق سلووینیا سے تعلق رکھنے والی ماڈل میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں اور انھوں نے ایک اخبار کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے جس نے ان پر ماضی میں سیکس ورکر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر وہ وائٹ ہاؤس پہنچیں تو ‘بہت روایتی‘ ہوں گی۔لیکن ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ اور ہی کہانی بیان کرتا ہے، جس میں شیر کی شکل والا سوئمنگ سوٹ اور پھلوں کی آرائش بھی شامل ہے۔سنہ 2016 میں ملانیا کا ٹوئٹر پروفائل ایک بہترین سیاسی بیوی سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ لیکن تھوڑا پیچھے جائیں، جب ان کے شوہر صدارتی انتخابات کا حصہ نہیں تھے تو کچھ دلچسپ پہلو سامنے آتے ہیں۔وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے انھیں اپنی شادی کی سالگرہ کے بارے میں یاد کرواتی ہیں۔وہ ورزش کے دوران موسیقی سنتی ہیں،یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مختلف قسم کی موسیقی پسند کرتی ہیں۔ انھیں مائلی سائرس اور ایرو سمتھ پسند ہیں۔ملانیا تسلیم کرتی ہیں کہ ان کا ایک پسندیدہ گھر ہے لیکن وہ ہفتہ وار چھٹیاں اپنے شوہر کے ساتھ گزارتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -