حکمران دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں، امریکہ سے دفاعی معاہدہ انڈیا کی تباہی کی بنیاد بنے گا: حافظ سعید
لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ امریکا انڈیا دفاعی معاہدے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے کئے گئے ہیں۔یہی معاہدہ انڈیا کی تباہی کی بنیاد بنے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادشمنوں کو پیغام پاکستانی قوم کی آواز ہے۔حکمران دشمنوں سے کھری کھری بات کریں ۔کشمیری پاکستان کا پرچم اٹھا کر گولیاں کھا رہے ہیں۔کشمیر کے گلے کوچے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں ۔ہمیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنی ہے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ کا وزیر خارجہ جان کیری انڈیا کے دورے پر آیا ہوا ہے ۔وہاں امریکا اور انڈیا کے دفاعی معاہدے ہوئے ہیں۔انڈیا نے اپنے اڈے اور بندرگاہیں امریکا کے حوالے کر دیں ۔وہ چین اور پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کر رہے ہیں ۔جان کیری نے انڈیا میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو روکو لیکن پاکستان نے ہماری بات نہیں مانی ۔میرے بارے میں جان کیری نے کہا کہ حافظ سعید پاکستان میں تقریریں کرتا ہے ۔مجھے حکومت نہیں روکتی۔حافظ سعید دہشت گرد اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔پاکستان نے ہماری بات نہیں مانی اس لئے انڈیا کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح حکمران دفاع پاکستان کے لئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں پھر دھمکیاں دینے اور ڈرانے والے خود آپ کے پا س آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مجھے جانتے ہیں ۔ہم بھوکے ہندوؤں کو بھی کھانا کھلاتے ہیں۔ہمارا کردار سب کے سامنے واضح ہے۔بھارت کشمیریوں کی حالیہ تحریک آزادی سے پریشان ہے ۔
حافظ سعید
