گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماڈل و اداکارہ نشاء ملک نے خودکشی کر لی

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماڈل و اداکارہ نشاء ملک نے خودکشی کر لی
گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماڈل و اداکارہ نشاء ملک نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر ماڈل و اداکارہ نشاء ملک نے خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 22سالہ ماڈل و اداکارہ نشاء ملک نے شو بز میں اپنے کیریئر کا آغاز 8ماہ قبل کیا تھا اور وہ ایک فلم بیسٹ آف لک میں سائیڈ پیروئن کے طور پر کام بھی کر رہی تھیں ۔متوفیہ کے گھر میں اکثر اس کے شو بز میں کام کرنے کے حوالے سے جھگڑا رہتا تھا اور اس ہی معاملہ میں گزشتہ روز اس کی لڑائی ہوئی اور اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش ہر پہلو کو مد نظر رکھ کر کی جا رہی ہے جلد ہی موت کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -