چاروں ٹاؤنز کی حدود میں کانگو وائرس سے بچاؤ حفاظتی اقدامات کے متعلق پینا فلیکس ‘ بینرز آویزاں
ملتان (خبر نگار)چاروں ٹاؤنز نے کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
سے متعلق اپنی اپنی حدود میں پینا فیلکس اور بینرز آویزاں کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ضلعی حکومت کی طرف سے چاروں ٹاؤنز کو عیدالضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس پر شیر شاہ ٹاؤن ، شاہ رکن عالم ٹاؤن ، بوسن ٹاؤن اور موسی پاک ٹاؤن نے اپنی اپنی حدود میں اہم شاہراؤں ، چوراہوں اور فلائی اوورز پر کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر پر مشتمل پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔