بوریوالا،ریٹرننگ آفیسر کیمپ آفس کے باہر تحصیلوں کی ٹوٹی سیلیں،فارم14برآمد

بوریوالا،ریٹرننگ آفیسر کیمپ آفس کے باہر تحصیلوں کی ٹوٹی سیلیں،فارم14برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والہ ( نمائندہ پاکستان ) بورے والا، ریٹرننگ آ فیسر حلقہ پی پی232 کے کیمپ آ فس کے سامنے کوڑے کے ڈھیر سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فارم نمبر14 پر شدہ اور سیلیں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔ پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آ فیسر نے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
حکومتی ایماء پر رات گئے رزلٹ کو تبدیل کیا۔ اور سیلیں توڑیں ۔ اور فارم نمبر14کو تبدیل کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے یہ حکمت عملی اپنائی۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے نمائندہ ریٹرننگ آ فیسر عامر جاوید کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن میں پریذائیڈنگ آ فیسر غلط رزلٹ بناتے ہیں۔ جو دوبارہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کی طرف سے دوبارہ گنتی کے لئے دی گئی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ تاحال سرکاری طور پر رزلٹ اناونس نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے مبینہ کھلم کھلا دھاندلی کے بعد ریٹرننگ آ فیسر کے بنائے گئے رزلٹ کو مسترد کر دیا۔
سیلیں