پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا پہلا سالانہ وکلاء کنونشن آج‘ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود مہمان خصوصی ہونگے
ملتان(نمائندہ خصوصی) پہلا سالانہ وکلاء کنونشن جنوبی پنجاب آج 3ستمبر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
2016 ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے نور محل میرج کلب طارق روڈ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ کریں گے جبکہ سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر مخدوم احمد محمود مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کو آرڈینیشن کمیٹی کے ارکان محمود حیات ٹوچی سابق ایم این اے ، سابق ایم پی اے شوکت بسرا، عبدالقادر شاہین، صدر ہائیکورٹ بار بہاولپور بیرسٹر نوازش علی اور میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعظم خواجہ رضوان عالم خصوصی شرکت کریں گے جبکہ کنونشن میں نظامت کے فرائض شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ انجام دیں گے۔
وکلاء کنونشن
