زکریا یونیورسٹی،امیدوار کو انٹرویو کیلئے نہ بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

زکریا یونیورسٹی،امیدوار کو انٹرویو کیلئے نہ بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی کی جانب سے امیدوار کو انٹرویو کے لئے نہ بلانے کے خلاف (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محسن لطیف نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے یونیورسٹی کی جانب سے پریس منیجر کی جاری آسامی پر بھرتی کے لئے درخواست دی اور اہلیت رکھنے کے باوجود اس کو سلیکشن بورڈ کے لئے طلب نہیں کیاگیاہے جو غیر قانونی اقدام ہے اس لئے درخواست گذار کو بھرتی کے عمل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے جس پر یونیورسٹی حکام سے جواب طلب کیا گیا تھا تاہم جواب پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
سماعت ملتوی