سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد گرفتار،بھاری مقدار میں بارود،ڈیٹونیٹر ‘اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد گرفتار،بھاری مقدار میں بارود،ڈیٹونیٹر ‘اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(ووقائع نگار)سی ٹی ڈی کی کارروائی،جنوبی پنجاب دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔جہانگیر آباد ملتان میں پولیس نے کار سے بھاری مقدار میں بارود ڈیٹونیٹر(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملتان سٹی ٹی ڈی اہلکاروں نے کار سے دو خواتین سمیت4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔دوران تفتیش مذکورہ ملزمان سے سی ٹی ڈی نے9کلو بارود15ڈیٹونیٹر سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد6سالہ بچی کو ڈھال بناکر خانیوال کے راستے ملتان میں داخل ہورہے تھے سی ٹی ڈی نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر7719116تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرکے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔