واسا کو فنڈز فراہم نہ کرنا جنوبی پنجاب سے دشمنی کا ثبوت ہے‘ خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان (کا مر س ر پو ر ٹر) چیئرمین یونین کونسل نمبر 27 خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت واسا کو فنڈز مہیا نہ کرکے جنوبی پنجاب سے دشمنی کا واضح ثبوت دے رہی ہے ، ملتان شہر کی نکاس آب کی تمام پائپ لائنیں ناکارہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 27 کے معززین کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں لاہور میں واسا کے نظام کی بہتری کے حوالے سے 7 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں جبکہ ملتان کیلئے صوبائی بجٹ میں پورے سال کا 70 کروڑ روپے مختص کیا گیا وہ بھی ملتان پر خرچ کیا جانا مشکل نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملتان کی نکاس آب کی پائپ لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں خاص کر شاہ خرم ڈسپوزل کی وجہ سے قریبی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں آئے روز مختلف سڑکوں میں بڑے بڑے گہرے گڑھے بنتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قریبی آبادیاں نہ صرف متاثر ہورہی ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خطرہ بھی ہے لیکن واسا حکام فنڈ ز نہ ہونے کا جواز بناکر اپنی جان چھڑانے کا بہانہ بنالیتے ہیں اور دوسری جانب مسلم لیگی اراکین اسمبلی کو شہر کی تعمیر و ترقی سے کوئی غرض نہیں اور نہ ہی ان کو مسائل کا ادراک ہے مسلم لیگی اراکین اسمبلی کی بے حسی نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ہمارا حکومت پنجاب ، کمشنر ملتان اور ڈی سی او ملتان سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شاہ خرم نکاس آب پائپ لائن کی درستگی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور حکومت پنجاب خصوصی فنڈز مہیا کرے ۔