قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے بارے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے پلان طلب
ملتان (خبر نگار)سٹی ڈسٹرکٹ ملتان نے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے بارے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے پلان طلب کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ امسال کانگو وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں خدشات اور خطرات کے بیش نظر حفاظتی تدابیر اور بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ضلعی حکومت نے شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو ممنوع قرار دے رکھا ہے اور اسی سلسلہ میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ عیدالضحیٰ کے ایام میں شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے بارے اپنا خصوصی پلان تیار کرے اور ضلعی حکومت کو پیش کریں۔
پلان طلب
