ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی مردان دھماکے کی مذمت،آج یوم سوگ،غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان
ملتان ( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے مردان دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے آج یوم سوگ منانے اور (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری بار محمد عمران خان خاکوانی کیمطابق مرادن کچہری میں دھماکے کے نتیجے میں شہیدوکلاء کے سوگ میں آج وکلاء مکمل دن عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اورصبح 10 بجے گراسی پلاٹ میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور بارہال میں فاتحہ خوانی کرائی جائے گی۔
