مردان دھماکہ ‘ پیپلز لائرز فورم کا 3روزہ سوگ منانے کا اعلان

مردان دھماکہ ‘ پیپلز لائرز فورم کا 3روزہ سوگ منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) پیپلز لائیرز فورم پاکستان کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بشریٰ نقوی نے کہا ہے کہ مردان بم دھما کہ وکلا ء پر ایک اور کاری وار ہے جس پر تین روزہ سوگ منانے کے ساتھ آج قرآن خوانی کی جائیگی۔ استحکام پاکستان کی علامت وکلاء پر تسلسل سے یہ حملے لمحہ فکریہ ہیں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
اور جب بھی قوم حکومت کی کرپشن کے خلاف متحد ہوتی ہے دہشت گردی اپناکھیل کھیلتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مردان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اس وقت پاکستان انتہائی نازک دور سے گذررہاہے لیکن حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتکھنڈے استمعال کررہی ہے جس کی مثال پیپلز پارٹی کے غریب کارکن نذیر کاٹھیا کی جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری ہیاورعدالت نے انصاف کیا اس لئے حکمرانوں کو باور کراناچاہتے ہیں پی ایل ایف بلاول بھٹو کا بازو ہے اور ہر ایسے ہتکھنڈے کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن جائیں گے۔اس موقع پر دیگر عہدیداران نشید عارف گوندل ،زوار حسین ،خالد ظفر وینس،بابرسوئیکارنو،احد گوندل،عزیز سرور ،ستارہ ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی ہے۔
پیپلز لائرز فورم