خانیوال‘ یوسی چوکیداروں کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیاں‘ ڈی او سی معطل

خانیوال‘ یوسی چوکیداروں کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیاں‘ ڈی او سی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز+نما ئندہ پاکستان)یو سی چوکیداروں کی بھرتی میں مبینہ بئے ضابطگیوں پر ڈی او سی اوکا دفتر سیل۔تفصیل کے مطابق ڈی او سی او (لوکل گورنمنٹ)رئیس احمد خانیوال نے ضلع خانیوال کی 109یونین کو نسلو ں کے لیے چوکیدار بھرتی کیے جن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
انکشاف ہونے پر ڈی سی او خانیوال زید بن مقصود نے نو ٹس لیتے ہو ئے ڈی او سی او کا دفتر سیل کر کے تمام ریکارڈبھی سیل کردیا ہے ۔ جبکہ سیکرٹری بلدیات نے ڈی او سی او ، رئیس احمد کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ جبکہ ڈی سی او خا نیوال زید بن مقصود نے ڈی او سی افتخار احمد کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں رپورٹ مرتب کرکے ڈی سی او خانیوال کو پیش کرئے گی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے چئیرمین کا شیڈول جاری ہونے پر ڈی او سی او کو چوکیداروں کی تقرری سے روکا گیا مگر ڈی او سی او، رئیس احمد نے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور مبینہ بھاری رشوت کے عوض چوکیداروں کی غیر قانونی بھرتی کردی ۔عوامی سماجی حلقوں اور ان پوسٹوں پر بھرتی کے دیگر امیدواروں نے ڈی سی اوخانیوال کے فیصلہ کو سراہا ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ یو سی چوکیداروں کی بھرتی میں ہونے والے گھپلے اور مبینہ بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا جائے ۔
بے ضابطگیاں