ڈی سی او خانیوال کے چوکیدراوں کی برخاستگی کا حکم معطل ‘ حکم امتناعی جاری
خانیوال(نمائندہ پاکستان)ملتان ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے نئے بھرتی ہونے والے یونین کونسلوں کے109چوکیداروں کی رٹ پر ڈی سی او کے جاری کئے گئے چوکیداروں کی برخاستگی کے حکم کو معطل کرکے حکم امتناعی جاری (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کردیا ،تفیصل کے مطابق ڈی او سی او مرزا ریئس احمد نے مبینہ طورپر محکمانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے 109چوکیداروں کی بھرتی کی جس پر مبینہ طور پر سیاسی لوگوں نے کوٹہ نہ ملنے پر صوبائی حکومت کو شکایت کی اور بھرتیوں کو روکنے پر زور دیا ڈی او سی او نے باضابطہ تقرری کے احکامات جاری کردیے جس پر چوکیدار اپنی متعلقہ یونین کونسلوں میں حاضری کے لئے پہنچ گئے مگر بعض کوجوائننگ نہیں دی گئی چنانچہ ان چوکیداروں نے اپنے وکیل کے ذریعے ملتان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جس پر گزشتہ روز جسٹس شاہد مبین نے ڈی او سی او کی جانب سے تقرری کے احکامات کے بعد حکومتی دباؤ پر پھر ان چوکیداروں کی تقرری کے منسوخی کے احکامات معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے اسی حکم پر تقرری پانے والے چوکیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور دوسری جانب ڈی سی او زید بن مقصود نے ڈی او سی او کے خلاف تفصیلی رپورٹ بناکر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کردی ہے ۔
حکم معطل