ملتان میں ٹرینوں کی تاخیر سے آمد ورفت کا سلسلہ جاری ‘ جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 40 منٹ لیٹ
ملتان(جنرل رپورٹر)ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری گزشتہ روز بھی لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ30(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
منٹ‘ کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ40منٹ ‘پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ35منٹ‘ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ35منٹ‘ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس35منٹ‘ کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس30منٹ جبکہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس55منٹ تاخیر سے پہنچی۔