موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 5 ستمبر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کیلئے 4ڈویثرن 8سنگل بینچز تشکیل
ملتان (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 5ستمبر سے شروع ہونے والے عدالتی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ہفتے کے لئے 4 ڈویڑن اور 8 سنگل بنچز تشکیل دئی ہیں جبکہ پہلی مرتبہ ملتان ،ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑنز کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ علیحدہ بنچز کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق فوجداری(جنرل)مقدمات کی سماعت کے لئے پہلا ڈویڑن بنچ مسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی اور مسٹر جسٹس علی باقر نجفی ،سول مقدمات کی سماعت کے لئے دوسرا ڈویڑن بنچ مسٹر جسٹس امین الدین خان اور مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی ،تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تیسرا ڈویڑن بنچ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری ،قتل ،دہشت گردی اور منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے چوتھا ڈویڑن بنچ مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد اور مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد پر مشتمل ہے۔ساہیوال اورڈی جی خان ڈویڑن کے فوجداری مقدمات کی سماعت کے لئے 3 سنگل بنچزمسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی ،مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اورمسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری ،ملتان ڈویڑن کے فوجداری مقدمات کی سماعت کے لئے 2سنگل بنچزمسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد اور مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد،ساہیوال اورڈی جی خان ڈویڑن کے سو ل مقدمات کی سماعت کے لئے سنگل بنچ مسٹر جسٹس امین الدین خان اورملتان ڈویڑن کے سول مقدمات کی سماعت کے لئے 2سنگل بنچزمسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی اورمسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال پر تشکیل دئیے گئے ہیں۔
عدالتی بینچز