پتنگ سازی پر پابندی ‘ احکامات نظر انداز‘ انتظامیہ اور پولیس نے خاموشی اختیار کرلی

پتنگ سازی پر پابندی ‘ احکامات نظر انداز‘ انتظامیہ اور پولیس نے خاموشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار)ملتان شہر میں پتنگ سازی پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا چالان ٹاؤنز کی حدود میں سہ پہر کے اوقات پتنگ بازی معمول بن گئی ہے جس سے حادثات میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
اضافہ ہو گیا۔ ضلعی حکومت پولیس اور ٹاؤنز نے کھلی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کر لی پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر مکمل طور پر پابندی ہے مگر ملتان شہر میں اس کیخلاف ورزی معمول بن چکی ہے اور روزانہ سہ کے اوقات ہزاروں پتنگیں آسمان پر اْڑتی نظر آتی ہیں پچھلے کئی روز سے کیمیکل اور دھاتی ڈور کی وجہ سے متعدد حادثات کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ پتنگیں لوٹنے والے بچے بھی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ضلعی حکومت نے ضلعی پولیس اور ٹاؤنز کو پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کررکھے ہیں مگر پولیس اور ٹاؤنز نے اس کھلی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کر لی ہیں شہریوں نے ڈی سی او ملتان سے شہر بھر میں پتنگ سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پتنگ بازی