پولیس کے ناروا رویہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کی ہڑتال ‘ ڈی سی او سے مذاکرات
خانیوال (بیورو نیوز )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال اور تحصیل بارایسوسی ایشنز خانیوال میں جہانزیب نذیر خاں DPO خانیوال(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
اور مقامی پولیس کے ناروا رویہ اور کرپشن کے خلاف جاری ہڑتال پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید حامد علی شاہ کی موجودگی میں شیخ جمشید حیات صدرہائی کورٹ بار ملتان، چوہدری عمر حیات جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان، سید جعفر طیار بخاری ممبرپنجاب بار کونسل ملتان، سعیداختر چوہدری صدرخانیوال بار ، چوہدری محمدشاہد اقبال جنرل سیکرٹری خانیوال بار ، مہر محمد اسلم دولوصدرمیاں چنوں بار، مہر محمد اشرف سیال جنرل سیکرٹری میاں چنوں بار ، مہر محمد اقبال اوجلہ صدرکبیر والا بار ،رانا محمد خرم شہزادجنرل سیکرٹری کبیر والہ بار ، چوہدری محمد جمال ناصر صدرجہانیاں بار، چوہدری ذوالکفل جنرل سیکرٹری جہانیاں بار ، جہانزیب نذیر خاں DPOخانیوال و مہر محمد عارف DSPلیگل کے مابین مذکرات ہوئے جس میں جہانزیب نذیر خاں DPOخانیوال نے وکلاء برادری کی سابقہ شکایات کا ازالہ کرنے اور آئندہ وکلاء برادری کے مسائل عزت اور وقار کے ساتھ حل کرنے اور کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر بارزکوآرڈنیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ خانیوال نے ہڑتال ختم کردی۔
خانیوال بار