حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، ملک اقبال چنٹر

حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، ملک اقبال چنٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی و چیئر مین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن اور آل پنجاب پٹواریان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور کی عوام کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔اس موقع پر آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل ، ضلعی و مقامی یونٹس کے صدور و سربراہان نے صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کو چیئر مین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا ان کی رہائش گاہ پر شاندار اور پرتپاک طریقے سے استقبال کیا گیا۔ صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے انہیں ایک اہم عہدہ کی ذمہ داری سونپی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہاول پور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولیات کی فراہمی کے لئے 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال اپنی خدمات کامیابی سے سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے ملک محمد ظہیر اقبال چنڑ، صدر اپیکا فخر الرحمن اورچیئر مین یونین کونسل بلال بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
اقبال چنٹر