شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں کا اپٹاکی کوریج سے بائیکاٹ

شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں کا اپٹاکی کوریج سے بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(بیورورپورٹ)شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں کا اپٹا شانگلہ کی کسی بھی قسم کی کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، اپٹاشانگلہ کے ضلعی صدر نے اپنے بھائی کو بچاتے ہوئے صحافیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شانگلہ یونین آف جرنلسٹس الپوری پریس کلب میں چیئر مین رضا شاہ کے زیر صدارت ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے صحافیوں ، ناصر محمود ناصر ، عمر فراز خان،فضل سبحان، گلزار لعل سنگھ، سہیل خان، احسان فاروقی، امیر محمد ، عمر باچا، وقار احمد ، فضل اکبر اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے اپٹا صدر کی جانب سے اپنے بھائی کے خلاف پریس کلب میں ہونیوالے پریس کانفرنس پر منفی ردعمل دینے کا شدید مذمت کی گئی ۔ چیئر مین رضا شاہ کا کہنا تھا کہ اپٹا شانگلہ کے صدر نے اپنے اس مسئلہ میں انتہائی ناقص کردار ادا کیا ہے اور ضلع بھر کے تمام اساتذہ کا پلیٹ فارم اپنے بھائی کیلئے استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ مبینہ تشدد کرنیوالا ٹیچر صحافیوں کو حراساں اور پریشرائز کرنے کوشش کررہے ہیں ۔شانگلہ پریس کلب کے صحافیوں نے متفقہ طور پر اپٹا کی کوریج سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔