بیلارس کے سفیر اور خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے مابین ملاقات
پشاور( پاکستان نیوز)بیلارس کے سفیر جناب اینڈری جی امرولووچ اور خیبرپختونخواہ کے بزنس کمیونٹی کے مابین ایک میٹنگ محمد عدنان جلیل سابق، نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے گھر پر منعقد ہوئی۔جس میں گورنر خیبرپختونخواہ جناب ظفر اقبال جھگڑا ، کونسل جنرل ایران محمد بی بیجی کے علاوہ محمد ریاض خٹک نائب صدر ایف پی سی سی آئی،سابق سینٹر محمد عدیل ، حاجی غلام علی ، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی فضل الٰہی ، جاوید اقبال سی ای او سمیڈا،سیدظفر علی شاہ سیکٹری پلیننگ اینڈڈویلپمنٹ ، سید بخار شاہ صدر پشاور پریس کلب موجود تھے محمد عدنان جلیل سابق، نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ مہمان نوازی میں کافی شہرت یافتہ صوبہ ہے اور بیلارس کے بارے میں مکمل تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت بڑھائی جائیں۔اس دوران بیلارس کے سفیر جناب اینڈری جی امرولووچ نے کہا پاکستان میں پہلی دفعہ ایمبسی کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ ہماری اس ملاقات سے تجارت کے فروغ کے علاوہ تجارتی حجم بڑھانے اور تجارتی فروغ کے مواقع دستیاب ہونگے۔ان کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور بیلارس کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو ۔ کیونکہ دونوں ممالک میں کافی potential پایا جاتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بیلارس کی برآمدات بہت محدود ہے۔اس کی خواہش ہے بزنس میں براہ راست ایک دوسرے سے تعلق استوار کرے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت فروغ دیں۔بیلارس کے سفیر اور خیبر پختونخواہ کی بزنس کمیونٹی نے محمد عدنان جلیل اور محمد ریاض خٹک کی خدمات کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
