جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،164 مشتبہ،غیررجسٹرڈ کرایہ دار گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،164 مشتبہ،غیررجسٹرڈ کرایہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں شروع پولیو مہم کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز میں پشاور میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داران،جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں 45 غیر رجسٹرڈ کرایہ داران،120 جرائم پیشہ اور مشبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں شروع پولیو مہم کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے پشاور پولیس نے24گھنٹے کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز میں پشاور میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داران،جرائم پیشہ اور مشتبہ افرادکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں پولیس نے چیکنگ کے دوران 45 غیر قانونی کرایہ داران ، 120 جرائم پیشہ اور مشبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 01عدد کلاشنکوف ،03عدد رائفل ،4 عدد بندوق، 19عدد پستول ،سینکڑوں عدد کارتوس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ لوگوں اور غیر قانونی کرایہ داران کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔